نوڈل فروش ہتھنی
نوڈل فروش ہتھنی راج محمد آفریدی درہ آدم خیل جنگل میں جامنی ہتھنی کے ریسٹورنٹ میں کوئی جانور کھانے کے لیے نہ آتا ۔ سب کہتے جامنی کے ہاتھ میں ذائقہ نہیں ۔ اس کی چھوٹی بچی نانو ریسٹورنٹ میں ماں کا تھوڑا بہت ہاتھ بٹاتی لیکن وہ زیادہ وقت والی بال کھیلنے کو دیتی۔ موسم بہار میں جنگل میں والی بال ٹورنامنٹ شروع ہوا۔ جس میں پہلا میچ نانو کا تھا ۔ وہ بغیر ناشتہ کیے صبح ہی صبح گراؤنڈ پہنچ گئی۔ کئی قسم کے جانوروں کے بچے دریا کے کنارے والی بال کھیل رہے تھے۔ نانو اپنی ٹیم کی طرف سے کھیلنے لگی ۔ مخالف ٹیم میں موٹا بھالو اچھا کھلاڑی تھا۔ نانو اور وہ ایک دوسرے کے خلاف اچھا کھیل رہے تھے ۔ نانو کی ایک عادت تھی ، وہ جب گول یا کوئی اچھا کام کرتی تو "یاہوووو" کا نعرہ لگاتی ۔ اس کے سارے دوست جواب میں "یاہوووو" کہتے ۔ بندر ، زرافہ اور دوسرے جانور ان کا میچ بڑے شوق سے دیکھ رہے تھے ۔ ایک بندر نے کیلا کھاتے ہوئے جب چھلکا میدان میں پھینکا تو نانو نے اسے دیکھ لیا ۔ اس نے چھلکا اٹھا کر بندر کی طرف پھینکا اور غصے سے کہنے لگی۔ "اس سے کوئی پھسل سکتا ہے ۔ تمہیں چاہیے کہ کیلا کھا کر چھلکا...